این ایف سی ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت کی 8 کمیٹیوں کی تشکیل

وفاقی حکومت نے 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے 8 کمیٹیاں تشکیل دیں، صوبوں کے لئے وسائل کی تقسیم پر غور کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ایف سی ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت کی 8 کمیٹیوں کی تشکیل [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے اہم امور پر غور کے لئے 8 مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ پنجاب کی قیادت میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جو صوبوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے امور پر وفاق کے اخراجات کی شیئرنگ کی سفارشات پیش کرے گا۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ کی سربراہی میں مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے تناسب کو تعین کرنے کے لئے ایک اور ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔

پختونخوا کے وزیر خزانہ کی قیادت میں ٹیکس جی ڈی پی تناسب میں بہتری کے لئے اقدامات تجویز کرنے، سندھ کے وزیر خزانہ کی سربراہی میں وسائل کی صوبوں کو براہ راست منتقلی پر، سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی میں شیئر پر سفارشات پیش کرنے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کسٹم ڈیوٹی کو قابل تقسیم پول سے نکالنا چاہتی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مشیر نے صوبہ کی حدود اور آبادی اضافے کی بنیاد پر شیئر میں 4 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا دعویٰ  ہے کہ گزشتہ مالی سال صوبوں کو قابل تقسیم پول میں مقررہ 57.5 فیصد کے بجائے صرف 45.8 فیصد حصہ ملا کیونکہ پٹرولیم لیوی اس پول کا حصہ نہیں تھی۔

سندھ حکومت نے اخراجات کی شیئرنگ پر قائم گروپ کی قانونی وضاحت مانگنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ اس نے این ایف سی کے مینڈیٹ کے خلاف قرار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں