بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے پاور سیکٹر کو 2,872 ارب روپے کا نقصان ہوا، وزیراعظم نے نجکاری اور منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاور سیکٹر کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق 11 سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا، جس میں سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023 میں 591 ارب روپے ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام کرنے کا بھی کہا ہے۔

![بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے پاور سیکٹر کو اربوں کا نقصان [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11718_2025-12-16_06-21-57.webp)












