سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے۔

وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر ہمارے حوصلے پست نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سانحے کی یاد دہانی ہمیں یہ حقیقت باور کراتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے عہد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں