حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے، عطا تارڑ کے مطابق جیل مینول کی پابندی سے ملاقات ممکن ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو ان کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی جیل مینول کی پاس داری کرے تو ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے، ان کے وکلا نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا جبکہ پی ٹی آئی والے سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جو جیل مینول کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کو جیل میں ٹریڈ مل دستیاب ہے اور وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔ ان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہوتا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کال پر لوگ نہیں نکل رہے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہونے کے باوجود عوام مایوس ہیں۔

![حکومت کا پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کا عندیہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11707_2025-12-15_22-25-32.webp)












