وزیراعظم نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پروٹیکٹر پاسپورٹ رکھنے والوں کو آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے مسئلے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
چوہدری سالک نے بتایا کہ دو ہفتے قبل وزارت داخلہ میں آف لوڈنگ کے معاملے پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جہاں ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز اور وزارت داخلہ کے سیکریٹریز آف لوڈنگ کے معاملے پر ٹی او آرز تیار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، جس پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا ہوگا، اس شخص کو آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ پروٹیکٹر کے نظام کو مستحکم بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو۔

![پروٹیکٹر پاسپورٹ رکھنے والوں کو آف لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11623_2025-12-15_16-09-44.webp)











