وزیرِ اعظم نے شرح سود میں کمی کو کاروباری برادری اور عام آدمی کے لیے بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری اور عام آدمی کے لیے بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکریٹری خزانہ کی ٹیم نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دی ہیں اور الحمدللہ معاشی بہتری کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔

![وزیرِ اعظم نے شرح سود میں کمی کو عام آدمی کی بہتری قرار دیا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11583_2025-12-15_14-50-36.webp)













