پاکستان کا انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف اہم اقدام

پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف بڑا قدم اٹھایا، 30 اسمگلروں کے ریڈ وارنٹس جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف اہم اقدام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف اہم قدم اٹھایا ہے۔ دبئی، لیبیا، مصر اور قطر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی درخواست پر انٹرپول نے پہلی بار 30 خطرناک اسمگلروں کے ریڈ وارنٹس جاری کیے ہیں۔

ان اسمگلروں کے گھناؤنے جرائم کے خاتمے کے لیے تین ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ایتھنز، تہران اور مسقط میں یہ دفاتر انسانی اسمگلروں کے خلاف فوری اقدامات کو ممکن بنائیں گے۔

سیالکوٹ اور منڈی بہاءالدین میں انسداد انسانی اسمگلنگ دفاتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایک ماہ کے اندر ان دونوں دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں