وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک سے آزادی یا کفن میں واپس آئیں گے۔
کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لے کریا کفن میں واپس آئیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے اور ہمیں جج سے ملنے نہیں دیا جاتا، جنہوں نے منڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی وہی ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کچھ افراد میڈیا پر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں۔ عمران خان نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، ان کی کال پر سب کو تیار رہنا ہوگا۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے 5 ہزار 3 سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے اور ملک کو قرضے میں ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بنایا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔













