رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے فیض حمید کو ان کا وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملاقات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا وزن بڑھ گیا ہے، انہیں دوبارہ اسمارٹ بنائیں۔
رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ عمران خان کے دور میں معاملات جنرل باجوہ، فیض حمید اور عمران خان کی مرضی سے چلتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر حاضر سروس افسر جھوٹا مقدمہ نہیں بنا سکتا، ورنہ اس کا فوراً کورٹ مارشل ہو جاتا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ایک بریفنگ میں جنرل باجوہ نے مذاق میں کہا کہ جیل میں بہت اسمارٹ تھے، فیض، رانا کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ میں نے جواب دیا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے بنوایا، اللہ اس کا حساب کرے گا۔













