پاکستان کرپٹو اپنانے والے ابتدائی تین ممالک میں شامل

پاکستان کرپٹو اپنانے والے ابتدائی تین ممالک میں شامل، بلال بن ثاقب کا اعلان، بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کرپٹو اپنانے والے ابتدائی تین ممالک میں شامل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو، بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلال بن ثاقب نے اعلان کیا کہ عالمی ایکسچینجز کے لیے منظم اور شفاف راستہ کھول دیا گیا ہے، جو نئی سوچ اور ادارہ جاتی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا اس نئی سوچ کا عملی قدم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں 3 سے 4 کروڑ افراد ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں اور عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل ریلز کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریم ورک صرف ٹریڈنگ کے لیے نہیں بلکہ صنعتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے اپنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اگلے 10 سال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے خودمختاری مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن یہ این او سی مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں