پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن نہ بڑھنے پر ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا کہ 8 فیصد مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے حکومت کو 10 دن کی مہلت دی ہے کہ اگر مارجن نہیں بڑھایا گیا تو پمپس بند کر دیے جائیں گے۔
عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے اور حکومت کو مارجن 8 فیصد کرنے کی تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہے تو یہ اضافہ قسطوں میں بھی دے سکتی ہے۔














