جسٹس کیانی پی بی سی کیس میں حکومتی رویے پر سخت برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی سی ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ملازمین کی بحالی اور واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حکومتی رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے واجبات لینا کتنا مشکل ہوگیا ہے، ملازمین کے کروڑوں روپے روکے گئے ہیں۔

جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ تنخواہ کے بغیر ایک دن گزارنا مشکل ہوتا ہے، لیکن یہ ملازمین ساڑھے چار سال سے انتظار کر رہے ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کب تک ادائیگی ہوگی؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے بتایا کہ آج یا کل تک تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ جسٹس نے باقی واجبات کے بارے میں بھی سوال کیا۔

حکومتی نمائندے نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا رہی ہے۔ اس پر جسٹس کیانی نے ہدایت دی کہ ملازم سے حلف نامہ لیا جائے کہ اگر اپیل منظور ہو گئی تو تمام رقم واپس کر دیں گے۔ عدالت نے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں