وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو موجودہ وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کیا جائے گا جبکہ شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کی گئی تھی، جہاں چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور دیگر ججوں نے مقدمات کی سماعت شروع کی تھی۔
خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت الگ وفاقی آئینی عدالت بنانے کی منظوری دی گئی تھی اور جسٹس امین الدین خان کو اس کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔













