ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے سرمایہ کاری میں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے کاروباری مواقع بڑھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مثبت رجحان ہے اور عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران 14 بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن مکمل کی ہے، جن میں چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور، اسپین، ترکی، امریکہ اور یو اے ای شامل ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 67 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، سروسز اور تجارت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 618 نئی کمپنیوں میں مجموعی طور پر ایک ارب دس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے انگنت مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی ترقی میں عالمی شراکت داری کو نئی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کاروباری توسیع اور عالمی شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں