ضلع خیبر کی ڈی آر سی خواتین نے بیوہ کو دیت کی رقم دلا کر انصاف کا مؤثر مثال قائم کیا۔
لنڈی کوتل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلع خیبر کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایک بیوہ خاتون کے پیچیدہ مقدمے کو کامیابی سے حل کیا۔ بیوہ نے اپنے شوہر کی دیت کی رقم کی واگزاری کے لیے درخواست دی تھی، جو اس کے دیور نے وصول کی تھی لیکن واپس نہیں کی۔
ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی نے بتایا کہ خواتین ممبران نے لنڈی کوتل پولیس کے تعاون سے مقدمے کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور فریقین کو طلب کرکے متعدد اجلاس کیے۔ بالآخر، 35 لاکھ روپے کی مکمل رقم بیوہ کے حق میں دلا دی گئی۔
یہ کامیابی نہ صرف درخواست گزار کے لیے ریلیف ہے بلکہ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کا مؤثر مثال بھی ہے۔ مقامی عوامی حلقوں نے ڈی آر سی خواتین ممبران اور لنڈی کوتل پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔















