بائنانس قیادت کا دورۂ پاکستان، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سخت ضابطوں کے عزم کی توثیق کی
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عالمی سی ای او رچرڈ ٹینگ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
یہ دورہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جس سے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے فروغ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔














