بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی، ان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اہم رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

9 مئی کے فسادات کے پس منظر میں وفاقی حکومت نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی ایل میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز شامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کے نام بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائیں، جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں