ہائیکورٹ نے وکلا کی عدالتی ہڑتال غیر قانونی قرار دے دی

ہائیکورٹ نے وکلا کی عدالتی ہڑتال اور بائیکاٹ کو غیر قانونی قرار دے کر آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائیکورٹ نے وکلا کی عدالتی ہڑتال اور بائیکاٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وکلا کا بائیکاٹ آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 10A کی خلاف ورزی ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ وکلا کے احتجاج کے باعث شہریوں کا فیئر ٹرائل کا آئینی حق متاثر ہوتا ہے اور ہزاروں مقدمات ملتوی ہونے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکلا کی ہڑتال سے سرکاری خزانے کو بھی مالی نقصان ہوتا ہے اور ایک دن کی ہڑتال سے 57 ملین روپے ضائع ہوتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ہڑتال کے بجائے کالی پٹی، بینرز اور پرامن اجلاس کی اجازت دی گئی ہے اور یہ فیصلہ صوبہ بھر کی عدالتوں کو بھجوایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں