پنجاب میں ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان، ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کے لیے متحرک۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی سختی کے باعث ہیلمٹ فروشوں کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل آباد میں ہیلمٹ کی سخت پابندی کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جہاں ہیلمٹ کی قیمتیں 500 سے بڑھ کر 4500 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں 1500 روپے والا ہیلمٹ 8000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اچانک ہیلمٹ کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ شہریوں کی شکایات پر بلیک میں ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہیلمٹ کی قیمتوں کے اضافے سے پریشان شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں فوری کمی ممکن بنائے تاکہ وہ مناسب داموں میں ہیلمٹ خرید سکیں۔















