فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پانچ سال کی مدت کے لئے نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع نے جاری کر دیا ہے۔
سمری کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اب چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر بھی فائز ہوں گے اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر نافذ العمل ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھیجی تھی۔














