گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ صوبائی حکومت کے تعاون پر منحصر ہے، اگر تعاون ہو تو گورنر راج کا امکان نہیں۔
صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ صوبائی حکومت کے تعاون پر منحصر ہے۔ پرمولی فیڈر کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت وفاق سے تعاون کرے تو گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور صوبائی حکومت کو وفاق سے تعاون کرنا ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں افسران، سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور شہری دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو اداروں کی مدد کرنی چاہیے۔ گورنر نے زور دیا کہ ملاقاتوں کے لیے ہڑتال اور سڑکیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں اور عدالتی معاملات کو عدالت میں ہی حل کرنا چاہیے۔
کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا اختیار آئین کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس ہے اور غیر قانونی افغان مہاجرین کو صوبے سے نکالنا ضروری ہے۔














