پاکستان میں دہشت گردی کی شدت میں 25 فیصد اضافہ

پاکستان میں 2025 میں دہشت گردی کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پاکستان میں 2025 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3187 افراد جاں بحق اور 1981 زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر رہے۔

دہشت گردی کے 1188 واقعات میں زیادہ تر نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا، جہاں 2165 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان میں 896 ہلاکتیں ہوئیں۔ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 90 واقعات پیش آئے، جن میں 126 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں دہشت گردوں سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ رہیں۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کا آپریشنز کا دباؤ غالب رہا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں شدید چیلنج پیش کرتی رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں