پنجاب اسمبلی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 پیش، صوبے میں صفائی ستھرائی کی قانونی شکل دی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ستھرا پنجاب پروگرام کو قانونی شکل دیتے ہوئے ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 آج پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا ہے۔
اس آرڈیننس کے تحت ستھرا پنجاب اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی اور کوڑے کی مینجمنٹ کو یقینی بنائے گی۔ ہر ضلع میں ستھرا پنجاب ایجنسی قائم کی جائے گی جو صفائی کے اصول و ضوابط اور کوڑے کی فیس طے کرے گی۔
آرڈیننس کے مطابق، ستھرا پنجاب اتھارٹی صفائی کے عمل کی نگرانی کرے گی اور کچرا کنڈیاں قائم کرنا ان کی ذمہ داری ہوگی۔ وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرپرسن جبکہ وزیر بلدیات وائس چیئرپرسن ہوں گے، اور ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کے چیئرپرسن ہوں گے۔














