ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 94 ہلاکتیں، کنسٹرکشن کمپنی کے 3 عہدیدار گرفتار۔
ہانگ کانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہانگ کانگ کے ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ کے شبے میں کنسٹرکشن کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور ایک انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے باعث متاثرہ بلاکس کے 300 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ آتشزدگی کو چوتھے درجے کی قرار دے چکا ہے، اور آگ بجھانے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔
متاثرہ کمپلیکس میں 8 بلاکس شامل ہیں، ہر بلاک 31 منزلہ ہے اور یہاں تقریبا 5000 رہائشی موجود ہیں۔
حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔














