پاکستان کے حمزہ خان اور نور زمان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان اور نور زمان نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیتے۔
پاکستان کے حمزہ خان نے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو 1-3 سے شکست دی۔ حمزہ نے سخت مقابلے کے بعد 9-11، 13-11، 10-12، 5-11 سے فتح حاصل کی۔
دوسرے سیمی فائنل میں نور زمان نے ناصر اقبال کے خلاف مقابلہ جیتا۔ ناصر اقبال کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے پہلے سیٹ میں ہی دستبردار ہونا پڑا، جب نور زمان کو 4-5 پوائنٹس سے سبقت حاصل تھی۔ ریفری نے نور زمان کو فاتح قرار دیا۔
چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کو نور زمان اور حمزہ خان کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کیونکہ دونوں فائنلسٹ مقامی کھلاڑی ہیں۔














