دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے، جو 2023 کے مقابلے میں دگنے ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے، جو کہ 2023 کے مقابلے میں دگنے ہیں۔
یہ ایونٹ دنیا کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین اور سیاحوں نے شرکت کی۔
ایئر شو میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک ہوئے۔ 115 ممالک کے 490 فوجی و سول وفود نے بھی اس میں شرکت کی۔
ایمریٹس ایئر لائن نے بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کے معاہدے کیے، جن کی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔
ایونٹ میں یو اے ای اسپیس ایجنسی کے تعاون سے تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا۔











