سینیٹ کمیٹی میں اسلامی بینکنگ کے زائد سود اور ڈریس کوڈ پر بحث، وزیر خزانہ کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی بھی شریک ہوئے۔
سلیم مانڈوی والا نے اسلامی بینکنگ کے نام پر زیادہ سود لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے ڈریس کوڈ کے حوالے سے سوالات اٹھائے اور کہا کہ پاکستان کی خواتین کا لباس پہلے ہی بہت مہذب ہے۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عبایا پہننے پر مجبور کرنا ایسے ہی ہے جیسے داڑھی رکھنے پر مجبور کرنا۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کی اس حکمت عملی پر سوال اٹھایا۔
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر سٹیٹ بینک سے بات کریں گے اور اس کی تحقیقات کریں گے۔















