بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 9ویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے بیٹر بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں وہ بنا رن آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نوواں صفر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب اور عمر اکمل ہیں جو دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ بابر اعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا ١٤٨ رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستانی بیٹرز نے ہدف کے تعاقب میں محتاط اور مؤثر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔















