ٹرائی کرکٹ سیریز کے دوران متبادل ٹریفک پلان کیا ہو گا؟

اسلام آباد میں ٹرائی کرکٹ سیریز کے دوران ریڈ زون میں ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ ٹرائی کرکٹ سیریز کے دوران شہر میں کھلاڑیوں کی آمدورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو سفری مشکلات سے بچایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدورفت کے باعث ریڈ زون کے سرینہ، نادرا اور ایکسپریس   انٹری گیٹ بند رہیں گے۔ شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور میریٹ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کلب روڈ جانے کے لیے شہری سیونتھ ایونیو یا ایمبیسی روڈ سے سری نگر ہائی وے کے ذریعے کلب روڈ جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں