وفاقی آئینی عدالت سے وی سی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ کیس کے دائر ہونے کے بعد یہ معاملہ آٹھ سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر اسد اسلم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ درخواست گزار افتخار احمد نے اس تقرری کو چیلنج کیا تھا، تاہم مقدمہ کی سماعت کے دوران کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

آئینی عدالت نے کہا ہے کہ اگر عدالتی حکم سے کوئی فریق متاثر ہوتا ہے تو وہ دوبارہ درخواست دے سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں