وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری، تین بینچز آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کورٹ نمبر تین میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 14 نومبر کو محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت اور مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کیا تھا۔















