کلکتہ ٹیسٹ میں دو دن میں 27 وکٹیں گرنے پر پچ پر سخت تنقید کی گئی، بیٹرز کو غیر ہموار باؤنس کا سامنا ہوا۔
کلکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دو دنوں میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ نے کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ دوسرے دن کے اختتام سے پہلے ہی واضح ہو رہا ہے، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ خراب ہو رہی تھی اور باؤنس غیر ہموار تھا، جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں چار اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پچ کو خوفناک قرار دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس پر تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسی پچز سے ٹیسٹ کرکٹ شائقین کو دور کر سکتی ہیں، ٹیسٹ میچ کم از کم چار دن تک چلنا چاہیے۔ پہلے دو دن میں بیٹرز اور سیمرز کو کامیابی ملنی چاہیے جبکہ اسپنرز کو آہستہ آہستہ غلبہ حاصل کرنا چاہیے۔
پہلے دن بھارت 189 رنز پر آؤٹ ہو گیا جبکہ جنوبی افریقا نے 159 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 153 رنز بنائے اور بھارت کی دوسری اننگز میں 10 رنز پر دو وکٹیں گر چکی ہیں۔















