بابر اعظم کی سنچری پر شاہد آفریدی اور کیون پیٹرسن نے مبارکباد دی، سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم کو اس کامیابی پر ساتھی کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور ہر اسٹروک میں اس کا اعتماد دکھائی دیا۔ یہ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز تھی۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے یوٹیوب شو کے دوران بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے نیٹ سیشن نے بابر کی سنچری میں مدد کی۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری اگست 2023 میں بنائی تھی۔ اب انہوں نے سعید انور کے 20 سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔














