سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دی، جس سے سستا اور فوری انصاف ممکن ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔
فل کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ رولز 1980 کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نئے رولز کا ڈرافٹ تیار کیا گیا، جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی اور سستا، فوری انصاف فراہم ہوگا۔
اجلاس میں محمد منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ بھی دیا گیا۔ رول 5 آرڈر فور کے تحت منظوری دی گئی ہے۔












