آئینی ترمیم سے ادارے مضبوط نہ ہوسکے، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ادارے نہیں شخصیات مضبوط ہوئیں اور ن لیگ کی سیاست کمزور ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حالیہ آئینی ترمیم سے ادارے مضبوط نہیں ہوئے بلکہ شخصیات کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لیے اداروں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ 1973ء کے آئین کے معماروں کو شرم نہیں آئی، قانون سازی میں ملک و قوم کے مفاد کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کمزور ہو چکی ہے اور عوامی سطح پر ان کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔

ن لیگ کی سینئر رہنما اختیار ولی خان نے پروگرام میں وضاحت کی کہ جے یو آئی کی ترمیم کی مخالفت ان کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کو استشنیٰ دینے کو دنیا میں معمول کی بات قرار دیا اور کہا کہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں