سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش کی ہے، اور بتایا کہ بات چیت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی بات چیت سے مسائل کے حل ممکن ہیں۔ اگر پہلے دن کچھ نہ نکلے تو بھی مذاکرات کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کام مذاکرات کے پلیٹ فارم پر حکومت اور اپوزیشن کو لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن میری مذاکرات کی دعوت قبول کرے، لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت، افغانستان اور ایران سے مذاکرات کے لیے بھی یہاں بیٹھنا پڑے گا۔













