لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے آئین کی بنیادی ساخت سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ نئی آئینی ترمیم آئین کی بنیادی ساخت سے متصادم ہے اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارتِ قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ حالیہ حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری حاصل کر لی ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جا رہے ہیں اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق بھی شامل ہے۔
ایڈووکیٹ مقسط سلیم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ یہ ترمیم آئین کی روح، اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی خودمختاری کے منافی ہے، لہذا اسے غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔












