سینئر وکلا اور ججز نے 27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس کو خط لکھا، فل کورٹ میٹنگ کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے 27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔ خط میں فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط موجود ہیں۔
سینئر وکلا اور ججز نے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم پر ردعمل دینا چاہیے کیونکہ یہ عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔
خط کے مطابق یہ غیر معمولی حالات ہیں اور سپریم کورٹ کو اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ردعمل دینا چاہیے۔ عدالت پر کسی بھی حکومت کا ماتحت بننے کا خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔













