جماعت اسلامی کا 27 ویں ترمیم پر تحفظات، عدالتی استثنیٰ غیر شرعی قرار

حافظ نعیم الرحمٰن نے 27 ویں ترمیم کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا، پاکستان کو اصل نظریاتی رخ پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 27 ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ دینا غیر شرعی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا اور نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا۔

حافظ نعیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے ہیں مگر ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کرسکا جو قائداعظم اور بانیانِ پاکستان نے دیکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان عظیم قربانیوں اور تمناؤں کا نتیجہ تھا، اور مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنے گھروں اور زمینوں کو چھوڑا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ محض نعرہ نہیں بلکہ نظامِ زندگی کا مکمل تصور ہے، اور یہ ملک اسلامی عدل اور اجتماعی انصاف کے نظام کے قیام کے لیے وجود میں آیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں