آئینی ترمیم پر وکلا اور ججز کا چیف جسٹس کو خط، فل کورٹ میٹنگ کا مطالبہ

سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے آئینی ترمیم پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر فل کورٹ میٹنگ کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط پر سابق جسٹس مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط موجود ہیں۔

خط کے مطابق سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم پر ردعمل دینے کا حق ہے اور یہ سپریم کورٹ کے لئے اہم ہے کہ وہ اپنی رائے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں، کیونکہ سپریم کورٹ آج سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہی ہے اور کوئی بھی حکومت اسے ماتحت ادارہ نہیں بنا سکی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ماضی میں ایسی کوشش نہیں ہوئی اور اگر یہ پہلی کوشش ہے تو سپریم کورٹ کا ردعمل دینا اس کا حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں