سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی قیمت 4001 ڈالر اور مقامی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی قیمت 4001 ڈالر پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثر سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جو 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں