مریم نواز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زبردست قیادت کے باعث اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑا جا سکا، اور وہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر ہی چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو چلانا مشکل تھا، لیکن سی سی ڈی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔
مریم نواز لندن میں قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ کوپ 30 اجلاس میں شرکت کریں گی اور پنجاب کے منصوبوں پر بریفنگ دیں گی۔ وہ ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر بھی گفتگو کریں گی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جن میں ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر اور ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر شامل ہیں۔















