احسن اقبال نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو میثاق جمہوریت کا حصہ قرار دیتے ہوئے عدلیہ اور دفاع کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے۔ بدھ کو لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ترمیم شفاف طریقے سے ہوگی اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث کی جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ترمیم سے عدلیہ کو مضبوط کرنا مقصود ہے اور ہمارا دفاعی نظام 1971ء کے اصولوں پر مبنی ہے، جسے مضبوط کرنے کے لئے تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا اور کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جو آئین کی بنیاد کو کمزور کرے۔
وفاقی وزیر نے ظہران ممدانی کی سیاست میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی، ان کی فتح کو امریکی جمہوریت کا حسن قرار دیا اور دعا کی کہ وہ عوام سے کیے وعدے پورے کر سکیں۔















