فضل الرحمان: فیصل واوڈا پیغام نہیں لائے، 27ویں ترمیم پر بات مسودہ دیکھ کر ہوگی

فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل واوڈا پیغام نہیں لائے، 27ویں ترمیم پر مسودہ دیکھ کر بات ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے، اور 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو دیکھ کر ہی اس کے نکات پر بات کی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے واضح کیا کہ فیصل واوڈا کے ساتھ ان کی ملاقات محض ایک سیاسی ملاقات تھی جیسی کہ ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی طرف سے کوئی پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن اس کی درستگی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ فضل الرحمان نے زور دیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھے بغیر کچھ کہنا مناسب نہیں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں