سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمرہ کے لیے بیرون ملک جانے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتے وقت اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ان کے عمرہ پر جانے کے لئے آرڈر جاری کیا تھا اور اس کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی، لیکن ایئرپورٹ پر موجود عابد اور توقیر نامی افسران نے اس کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ توہین عدالت کے خلاف جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جائیں گے، اور کہا کہ جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ چل سکے، وہاں اللہ سے ہی مدد مانگنی پڑتی ہے۔














