ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کی تیز رفتاری نے ذہنی سکون کو متاثر کیا ہے اور نوجوانوں میں کم اعتمادی پیدا کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیٹ کے دور میں ہر دن نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ آتا ہے، جس میں کپڑوں کا انداز، گانے یا چیلنجز شامل ہوتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس تیز رفتار تبدیلی نے لوگوں کو ذہنی طور پر تھکا دیا ہے۔
ماہرِ نفسیات نندیتا کلرا کے مطابق، تیز رفتار تبدیلیاں ہمارے فطرت سے مطابقت نہیں رکھتیں، جس کی وجہ سے لوگ بےچین اور غیر مطمئن رہنے لگتے ہیں۔ زندگی کی تیز رفتاری میں ہم فوری نتائج چاہتے ہیں، جو ٹرینڈز پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
یہ ٹرینڈز صرف لمحاتی خوشی دیتے ہیں اور ختم ہونے پر خالی پن کا احساس چھوڑ جاتے ہیں۔ اب ٹرینڈز دوسروں سے تصدیق حاصل کرنے کا ذریعہ بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنی اصل پہچان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر راجیو مہتا کے مطابق، سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ اور ٹرینڈز کے پیچھے بھاگنے سے لوگوں کو تھکن، کم اعتمادی اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے یہ صورتحال خطرناک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل دنیا سے الگ ہونا نہیں، بلکہ خود سے دوبارہ جڑنا ہے۔ کلرا مشورہ دیتی ہیں کہ کسی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے خود سے پوچھیں، کیا یہ میرے سکون میں اضافہ کرے گا؟ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ آپ کو کنٹرول کر لے گا۔















