فرانسیسی اسٹرائیکر کائلان ایمباپے نے ریال میڈرڈ کے لیے 2024/25 سیزن میں شاندار کارکردگی کے باعث یورپی گولڈن بوٹ جیت لیا، وہ یہ اعزاز جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے بعد پہلے ریال میڈرڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میڈرڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس کے کائلان ایمباپے نے ریال میڈرڈ کے لیے 2024/25 سیزن میں بہترین کارکردگی کے باعث یورپی گولڈن بوٹ حاصل کرلیا، وہ یہ اعزاز جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے بعد پہلے ریال میڈرڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ایمباپے نے گزشتہ سیزن میں مجموعی طور پر 44 گول کیے، جن میں سے 31 گول لا لیگا میں کیے گئے تھے، جس کی بدولت انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
اس کامیابی کے ساتھ، ایمباپے وہ پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ جیتا۔














