پاکستانی وزارت اطلاعات نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی مہم کو بے نقاب کر دیا، بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی مہم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے، جس کو وزارت اطلاعات نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ وزارت کے مطابق پاکستان نے آپریشن "بنیانِ المرصوص” کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ پہلے بھی بھارتی میڈیا نے بے بنیاد رپورٹس شائع کر کے خود کو جگ ہنسائی کا نشانہ بنایا ہے۔















