خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک میں او جی ڈی سی نے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کیا، جس سے ملکی توانائی ضروریات پوری ہونے کی امید ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی نے ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل تیل اور 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداوار حاصل کی ہے۔
یہ دریافت نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔ ہراگزئی ایکس-1 کنواں 5,170 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔
نشپا بلاک میں او جی ڈی سی 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد حصہ دار ہیں۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔















