چین کا پاکستان و افغانستان کو کشیدگی کم کرنے کا انتباہ

چین نے پاکستان اور افغانستان کو زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کریں اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات حل کریں اور کشیدگی کم کریں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاؤکن نے کہا کہ دونوں ممالک کو خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک چین کے روایتی اور قریبی دوست ہیں، اور بیجنگ چاہتا ہے کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوری نرمی لائی جائے اور غلط فہمیاں سفارتی طریقے سے دور کی جائیں۔

گو جیاکن نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، تاکہ خطے میں دیرپا امن اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں